kapass

فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں اگست کے اختتام تک سالانہ بنیادوں پر97.5فیصد نمو

اسلام آباد (گلف آن لائن) فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں اگست کے اختتام تک سالانہ بنیادوں پر97.5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 31اگست 2023 تک فیکٹریوں میں 3041000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال 31 اگست کے مقابلے میں 97.5فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال 31اگست تک فیکٹریوں میں 1540000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکےمطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں 1069000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال 31 اگست تک 704000گانٹھیں تھی۔

اسی طرح سندھ کی فیکٹریوں میں اگست کے اختتام تک 1972000گانٹھوں کی آمد ریکار ڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 136فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست کے اختتام تک سندھ کی فیکٹریوں میں 836000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں