فیصل آباد (گلف آن لائن)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی لہر میں اضافے کے سبب مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی۔
چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 9ہزارسے تجا وز کر گئی۔
چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
آٹا، گھی، چاول، چائے اور دالوں سمیت دیگر اشیاءخور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر میں اکثر دکانداروں کے پاس چینی کا ذخیرہ ختم ہو گیا اور پرچون ریٹ پر چینی فی کلو 220روپے فروخت کی جارہی ہے۔