tayyab-putin

پیوٹن سے ملاقات کے بعد طیب اردوان بحیرہ اسود سے اناج معاہدے کی بحالی کیلئے پرامید

سوچی (گلف آن لائن)ترکیہ کے صدر طیب اردوان اپنے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کےبعد بحیرہ اسود سے اناج معاہدے کی دوبارہ بحالی کیلئے پر امید ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات روس کے شہر سوچی میں ہوئی۔

پیوٹن سے ملاقات کے بعد طیب اردوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بحیرہ اسود سے اناج برآمدگی کا معاہدہ ممکنہ طور پر جلد بحال ہوجائے گا اس معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کے مطابق یوکرینی اناج کو منڈی میں لانے سے خوراک کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

طیب اردوان نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم جلد اس مسئلے کے نتیجے پر پہنچ جائیں گے، روس کی توقعات سب کو معلوم ہیں اور کوتاہیوں کو دور کیا جانا چاہیے جس کیلئے ترکیہ اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو بھی اس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنے میں نرمی دکھانی چاہیے اور یورپ کی بجائے افریقا کو اناج برآمد کرنا چاہیے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنا موؤقف تبدیل نہیں کرے گا لیکن سوچی مذاکرات کے بارے میں ترکیہ کے بیان کا نوٹس لے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روسی بلیک میلنگ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننا چاہیے جہاں روس خود مسئلے پیدا کرتا ہے اور پھر انہیں حل کروانے کیلئے سب کو دعوت دیتا ہے،

ہم اصولی مو¿قف کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔واضح رہے کہ روس نے جولائی میں یوکرین پر کریمیا کے پل پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں