dubai-helicopter

دبئی کا تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ، دو پائلٹوں کی تلاش جاری

دبئی(گلف آن لائن)متحدہ عرب امارات میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں کے ساتھ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارے کے عملے کی تلاش جاری ہے۔

اتھارٹی کو تقریبا 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی۔

ہیلی کاپٹر گزشتہ روز گر کر تباہ ہوا جب پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔بیان کے مطابق، دونوں پائلٹوں کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں