rashi-sung

بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کریں گے، رشی سونک

لندن (گلف آن لائن) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت پہنچنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے مذاکرات کے لئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے، سال کے اختتام سے پہلے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق2021میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے بھارت برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔

برطانیہ بھارت تجارتی مذاکرات آخری مگر لیکن مشکل ترین مرحلے میں داخل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں