mashal

آسٹریلوی آل رانڈر نے میگا ایونٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو اپنی فائلسٹ میں شامل نہیں کیا

لاہور (گلف آن لائن) آسٹریلوی آل رانڈر مچل مارش نے حالیہ یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران 2023ءکے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ممکنہ فائنلسٹ کے حوالے سے ایک جرات مندانہ پیش گوئی کی۔

سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ اور سابق برطانوی کپتان مائیکل وان کی مشترکہ میزبانی میں، پوڈ کاسٹ میں ایک چنچل لمحہ پیش کیا گیا جب مائیکل وان نے آسٹریلیا کو اپنے آپشنز میں شامل نہیں کیا اور مچل مارش سے ہندوستان میں میگا ایونٹ کے فائنلسٹ کے لیے پیشین گوئی کے بارے میں پوچھا۔

اس کے جواب میں مچل مارش نے اپنی ٹیم پر غیر متزلزل اعتماد کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ آسٹریلیا یقیناً ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے گا، جہاں ان کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ مائیکل وان نے پوچھا کہ کون جیتنے والا ہے؟ ہندوستان، پاکستان یا انگلینڈ؟۔ مچل مارش نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ ’میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل میں آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہوگا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں