china

چین ،سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ترقیاتی انڈیکس میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار

بیجنگ (گلف آن لائن)چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے ترقیاتی انڈیکس جاری کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ انڈیکس کے مطابق گھریلو طلب میں اضافے ، ٹیکسوں اور فیسوں میں کمی، نجی کاروباری اداروں کے فروغ اور سرمائے کے بہاؤ سمیت مستحکم معاشی ترقی کی سلسلہ وار پالیسیوں کی بدولت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں اگست میں مسلسل تیسرے ماہ اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

چائنا ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس کے ذیلی اشاریوں میں میکرو اکنامک پرسیپشن انڈیکس، جامع بزنس انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس اور ان پٹ انڈیکس سبھی میں مسلسل تین ماہ سے اضافہ جاری ہے جبکہ سب انڈسٹری انڈیکس میں ٹرانسپورٹیشن انڈیکس میں مسلسل چار ماہ سے اضافہ جاری ہے۔ سماجی خدمات اور ہوٹل و کیٹرنگ کے اشاریوں میں لگاتار دو ماہ سے اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں