ppp-pml

عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پرپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) میں اختلافات شدت اختیا رکرگئے

کراچی(گلف آن لائن) عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)میں اختلافات شدت اختیا رکر گئے ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے قلعے فتح کرنے کی ٹھان لی ہے۔

پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کر ے گی جبکہ گذشتہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہنی مون پریڈ ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی را ہیں جدا ہو گئی ہیں۔ دونوں جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی نے پنجاب جبکہ مسلم لیگ(ن) نے سندھ پر نظریں جما لی ہیں۔ذرائع کے مطابق اہم لیگی ارکان نے تجویز دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے مقابلے کے لیے مسلم لیگ(ن) کی اعلی قیادت کو سندھ میں فوری رابطہ مہم شروع کرنی چاہیے۔چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز نے سندھ میں سوشل میڈیا ٹیم کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے نوجوانوں پر فوکس کیا جائے اورمسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی تنظیم نو کی جائے۔ ذرائع نے بتایاکہ مریم نواز جلد سندھ کا تنظیمی دورہ بھی کریں گی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں اوربلاول بھٹو زرداری کے ذریعے پارٹی قیادت کو اہم پیغام بھجوادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو مسلم لیگ(ن) کی جانب سے مسلسل بیان بازی کا بروقت جواب دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ رواں ہفتے پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلائے جانے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پنجاب میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے کے لیے لاہور میں طویل قیام بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں