momina-iqbal

خاموش مزاج لڑکے سے شادی کی خواہشمند ہوں،مومنہ اقبال

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ خاموش مزاج لڑکے سے شادی کی خواہشمند ہوں۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ نے کہا کہ چاہتی ہوں ایسے لڑکے سے شادی ہوجو لڑائی جھگڑے کی بجائے خاموش مزاج ہو۔اداکارہ نے کہا کہ میں انڈسٹری میں سب کو بھائی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے ذرا فری ہو کر بات کی جائے تو وہ اس کا کچھ اور ہی مطلب لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ پراجیکٹس میں مصروف ہوںجو جلد مکمل ہوںگے، امید ہے شائقین ومداحوں کو ان میں میرا کردار پسند آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں