anwara-ul-haq

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں امراض قلب کے ہسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح کر دیا

گلگت(گلف آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں امراض قلب ہسپتال میں او پی ڈی کا افتتاح کردیا۔

بدھ کووزیراعظم نے امراض قلب ہسپتال کا دورہ کیا اور تختی کی نقاب کشائی کرکے او پی ڈی کا افتتاح کیا،50بستروں پر مشتمل ہسپتال میں ایمرجنسی ،آئی سی یو،سی سی یو،بچوں کی وارڈ اور سرجری سمیت امراض قلب کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

گلگت بلتستان میں امراض قلب کا یہ پہلا ہسپتال ہے۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضی سولنگی ،وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان اوردیگراعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وزیراعظم کو ہسپتال میں علاج کےلئے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ جون 2024سے ہسپتال مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں