pia

پی آئی اے کے تمام بینک اکانٹس بحال

اسلام آباد (گلف آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاﺅنٹس بحال کر دئیے۔

ترجمان پی آئی اے نے بینک اکاﺅنٹس بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کیے تھے،بینک اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

بینک اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں