denmark-pak

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(گلف آن لائن)نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف نے پاورڈویژن میں ملاقات کی اور ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو (ڈی ای ٹی آئی) اور انوسٹمنٹ فنڈ (آئی ایف یو) کے تحت کیے جانے والے منصوبوں اور پاکستان میں ونڈ انرجی کےحصول کے طریقہ کار سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کو وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں اضافہ ہوا ہے، اب توجہ ماحول دوست اور پائیدار توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر ہوگی،اس سے پاکستان میں توانائی کے تحفظ کے اقدامات وسعت ملے گی۔ملاقات میں کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی ) میں مشترکہ ورکشاپ کے لیے پاور سیکٹر کی ایک کراس فنکشنل ٹیم تجویز کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں