masood-khan

پاکستان اور امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کا عزم

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریبا 80 امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع بخش کاروباری منصوبوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک فائدہ مند مارکیٹ ہے۔

پاکستان کی مڈل کلاس اور وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطی اور خلیجی خطوں پر مشتمل ملک کا پڑوس کی ایک بہت بڑی منڈی ہے جس نے معاشی اصلاح میں ایک بڑی ڈیمانڈ پیدا کی ہے جسے پورا کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کی ایک بہت بڑی صلاحیت موجود ہے جسے کاروباری برادری اور عوامی روابط کو فروغ دے کر برے کار لایا جا سکتا ہے، پاکستان اور امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے درمیان موجودہ تعلیمی، ثقافتی اور دیگر روابط اقتصادی میدان میں ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں