pervaiz-khatak

جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں، پرویز خٹک

اسلام آباد (گلف آن لائن)سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔

صدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔سربراہ پی ٹی آئی پی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں