maitho-millar

پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، بروقت انتخابات کرائے جائیں، امریکا

واشنگٹن (گلف آن لائن)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں