hahal-meat

پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے وسیع امکانات موجود ہیں،صدر فیصل آباد چیمبر

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے وسیع امکانات موجود ہیں

اس لیے اس ضمن میں پنجاب میں ڈیری، ہارٹی کلچر اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان کا دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں چوتھانمبر ہے، اسی طرح پاکستان پھلوں کی پیداوارمیں بھی خودکفیل ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر نے مختلف ممالک کے سفیروں کو مدعوکرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ان ممالک کے ساتھ مختلف صنعتی، کاروباری، تجارتی، درآمدی اور برآمدی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمام انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے لہٰذاحکومت معاشی ترقی کے لیے کاروباری طبقے کو خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے نیز پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ کے سلسلے میں سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی، حکومت پنجاب اور یو ایس ایڈ کو مربوط اور منظم کوششیں کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں