faiz-essa

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔

ایوان صدر کے ذرائع مطابق تقریب حلف برداری دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں