vicky

وکی کوشل کا شادی سے متعلق چٹکلہ، شو میں قہقہے لگ گئے

ممبئی (گلف آن لائن) ابھرتے ہوئے اسٹار اداکار وکی کوشل نے ٹی وی شو میں اپنی شادی کا ایسا قصہ سنایا جسے سن کر امیتابھ بے ساختہ ہنس پڑے۔

کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 15 کی ایک قسط میں اداکار وکی کوشل اور اداکارہ منوشی چھلار بطور مہمان جلوہ گر ہوئے جس کا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔دونوں اپنی نئی فلم دا گریٹ انڈین فیملی کی پروموشن کیلیے شو کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف سے شادی دسمبر 2021 میں ہوئی تھی، تاہم اکثر شوز میں شادی سے متعلق ان سے دلچسپ سوالات پوچھ ہی لیے جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ کون بنے گا کروڑ پتی 15 کے شو کے پرومو میں دکھایا گیا ہے جب وہاں موجود حاظرین میں سے ایک نے سوال کیا کہ شادی کے کھانے کا مینیو کس نے تیار کیا تھا اس سوال پر وکی کوشل نے جواب دیا کہ صبح کے ناشتے کا مینیو میرا تھا، لیکن عشائیے کا کترینہ کیف نے رکھا تھا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ کیونکہ کسی نہ کسی وجہ سے پنجابیوں کو فرق نہیں پڑتا کہ وہ رات کو 8 بجے کے بعد کیا کھارہے ہیں۔ وکی کوشل کا یہ جواب سن کر نہ صرف حاضرین بلکہ شو کے میزبان امیتابھ بچن بھی بیساختہ ہنس پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں