sarkari

چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع 9.1فیصد ہو گیا

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے سرکاری اقتصادی اعداد و شمار نے دنیا میں چین کی صارفین کی مارکیٹ کی بڑی کشش کی تصدیق کی۔ اگست میں، چین کی صارفی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جو جولائی کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے. ان اعداد و شمار کے پیچھے بیرونی دنیا کے لئے چین میں کاروباری مواقع ہیں۔

ہفتہ کے روز چائنا فارن ایکسچینج بیورو کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع 9.1فیصد ہے، جو نہ صرف یورپ اور امریکہ میں 3فیصد سے بہت زیادہ ہے بلکہ دیگر بڑی ابھرتی معیشتوں کے 4 تا 8فیصد سے بھی زیادہ ہے. ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے گزشتہ سال ٹیسلا کی کل عالمی پیداوار کا نصف حصہ فراہم کیا اور ہر 40 سیکنڈ میں ایک الیکٹرک کار تیار کی۔

اسٹار بکس نے چین میں 6,500 اسٹورز کھولے یعنی ہر 9 گھنٹے میں ایک نیا اسٹور۔تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ چین میں بڑے پیمانے پر ایک متوسط آمدنی والا گروہ ہے ، جس کا مطلب ہے کہ آٹوموبائل اور ادویات جیسے شعبوں میں صارفین کے وسیع امکانات موجود ہیں ، اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ان شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گی۔
گلوبل انویسٹمنٹ مینجمنٹ فرم فرینکلن ٹیمپلٹن کے سربراہ نے سنگاپور میں ایک حالیہ کانفرنس میں کہا کہ “چین کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں ایک سال میں زیادہ انجینئرز پیدا کرتا ہے، لہذا میرے خیال میں جدت طرازی مواقع لاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں