سائفر کیس

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کو نمبر لگ گیا، سماعت کا امکان

اسلام آباد (گلف آن لائن ) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواست ضمانت کو نمبر لگ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت آج دائر کی تھی۔

سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں