mehmood-aslam

میری صحیح شناخت پی ٹی وی لاہور سنٹر کا مرکز تھا ‘ محمود اسلم

لاہور (گلف آن لائن)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ میری اصل شہرت پی ٹی وی لاہور سنٹر سے شروع ہوئی جہاں میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی اور خاص طور پر سمندر ، رات ، جنجال پورہ سمیت متعدد ڈرامہ سیریل شامل ہیں ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری صحیح شناخت کا مرکز پی ٹی وی لاہور سنٹر تھا اور بعد ازاں میں کراچی منتقل ہو گیا جہاں مزاحیہ سیٹ کام ” بلبلے ” میں اداکاری نے میری شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور اس سیٹ کام میں میرا کردار میرے اصلی نام محمود سے ہی ہے ۔دیگر فنکاروں عائشہ عمر ، حنا دلپذیر اور نبیل کو بھی ایسی ملک گیر شہرت ملی جس کے لئے فنکار برسوں محنت کرتے ہیں ۔

محمود اسلم نے کہا کہ لاہور کے بعد کراچی آرٹ اور ثقافت کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے اور یہاں پر بے شمار ڈرامہ سیریل کے ساتھ فلمیں بھی بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری بحالی کی جانب اپنے قدم بڑھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں