گومل یونیورسٹی

گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس میں درخت اور پودے لگانے کی مہم کا آ غاز

ڈیرہ اسماعیل خان (گلف آن لائن) پاکستان ریڈ کریسنٹ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس میں درخت اور پودے لگانے کی مہم کا آ غاز کیا گیا،

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر شکیب اللہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،جس میں ہلال احمر ڈیرہ و ٹانک کے سیکریٹری زاہد جمیل لک،اسٹاف اور والنٹیرز کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈینز،ڈائریکٹرز،پروفیسرز،اسٹاف اور طلبا نے ملکر 5000 پودے لگانے کی مہم میں حصہ لیا،

اس سلسلے میں ڈائریکٹر گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش نے ہلال احمر کے اس تعاون کو سراہتے ہوئے مستقبل میں دونوں اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو علاقے کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور سیکریٹری ہلال احمر ڈیرہ و ٹانک جلد مشترکہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے جس سے گومل یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں طلبا کی استعداد کار بڑھائی جائیگی اور انسانیت کی خدمت کیلئے رضاکاروں کی تربیت،نوجوانوں کی شرکت،معاشرے میں شعور، آگاہی اور آگہی کیلئے مشترکہ کردار ادا کیا جائے گا، مہم کے دوران ماحولیات اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کی گئی اور اختتام پر دونوں اداروں کیطرف سے اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں