کورونا وائرس

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے47کیس رپورٹ ، ایک مریض جاں بحق

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے47کیس رپورٹ ہوئے اور ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں4 سے10ستمبر کے دوران کورونا وائرس کے37ہزار777ٹیسٹ کئے گئے .

جن میں سے47ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.24فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔مزید برآں اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں