ایم کیو ایم

ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں ، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا،انتخابات کیلئے لیول پلالینگ فیلڈ کا مطالبہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں ، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے انتخابات کیلئے لیول پلالینگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں،حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں، الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ رہنمائوں نے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مرضی کے حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا،سکھراورمیرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا،

دو ہزار اٹھارہ کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے،تبادلے اور تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ نگران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی ہے، عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں