کراچی (گلف آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی کام ریگولروپرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق بی کام سال اول ریگولر کے امتحانات میں 828 طلبہ شریک ہوئے،311 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 517 طلبہ ناکام قرارپائے۔
کامیابی کاتناسب37.56 فیصدرہا۔بی کام پرائیوٹ سال اول کے امتحانات میں 293 طلبہ شریک ہوئے،101 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 192 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب34.47 فیصدرہا۔