'منشا پاشا

سوچا نہیں تھا شادی کا اختتام ایسے ہوگا ،طلاق کے صدمے سے نکلنے میں پانچ سال کا وقت لگا’منشا پاشا

لاہور(گلف آن لائن)معروف اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ڈر کر شادی ہی نہیں کررہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اس کے بعد دوسری شادی پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی شادی کا اختتام ایسے ہوگا جب کہ طلاق کے صدمے سے نکلنے میں پانچ سال کا وقت لگا۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی سے پہلے انسان آزاد ہوتا ہے لیکن شادی کے بعد اس کی تمام زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ دوسرے شخص کو ذہن میں رکھ کر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ اس لیے شادی نہیں کر رہے کیوں کہ انہیںلگتا ہے جب شادی کے بعد طلاق ہونی ہے تو پھر شادی نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں