چینی عہد یدار

چین ، کیوبا کے ساتھ مل کر تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، چینی عہد یدار

بیجنگ (نیوز ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے انضباط کے سیکریٹری لی شی نے 16 سے 18 ستمبر تک کیوبا کا سرکاری خیر سگالی دورہ کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکریٹری اور جمہوریہ کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل سے ملاقات کے موقع پر لی شی نے کہا کہ چین ، کیوبا کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، پارٹی اور ریاستی حکمرانی میں تجربات کے تفصیلی تبادلے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔دونوں فریق ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے جڑے مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرنا اور اپنی اپنی جماعتوں کی تعمیر و ترقی اور سوشلزم کے نصب العین کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ چین ، کیوبا کے ساتھ مل کر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو،گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےکی تشکیل کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ڈیاز کینیل نے کہا کہ چین ، “گلوبل ساؤتھ” ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرتا ہے۔ کیوبا ، اپنی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کی مدد کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ قریبی دوستانہ تبادلوں اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ کیوبا یکطرفہ ناکہ بندی اور پابندیوں کے خلاف کیوبا کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے چین کی مضبوط حمایت پر چین کا شکرگزار ہے اور شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں