آرمی چیف عاصم منیر

آرمی چیف عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،

جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں