نگراں وزیرِ اعظم

نیویارک،نگراں وزیرِ اعظم سے سی ای او ریو ٹنٹو گروپ کی ملاقات

نیو یارک(نیوز ڈیسک)امریکا کے دورے پرموجود نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سے نیو یارک میں ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرِ اعظم نے ریوٹنٹو گروپ کو پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں 6ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں،ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا،ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں