چاول

دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد کمی

مکوآنہ (گلف آن لائن)دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں دھاتوں کی درآمدات پر 653 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی درآمدات کاحجم 836 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اگست میں دھاتوں کی درآمدات پر 326 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں 22.6 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اگست میں دھاتوں کی درآمدات پر 421 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں دھاتوں کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں دھاتوں کی درآمدات کاحجم 327 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست میں کم ہو کر 326 ملین ڈالر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں