چینی صدر

چینی صدر کی کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی سے ملاقات

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی سے ملاقات کی جو 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے چین تشریف لائےہیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال چین اور کمبوڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور چین کمبوڈیا دوستی کا سال ہے۔رواں سال بہار میں ہم بیجنگ میں خوش دلی سے ملے۔اب موسم خزاں میں، ہم ہانگ چو میں ایشین گیمز کے افتتاح کا مشاہدہ کرنے کے لیے دوبارہ مل رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے رہنما اکثر رشتہ داروں کی طرح ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں جو کہ چین-کمبوڈیا ہم نصیب سماج کی واضح عکاسی ہے۔اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ یہ دوستی ، خلوص، جیت جیت اور جامعیت پر مبنی تصور ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ چین-کمبوڈیا تعلقات اس تصور اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے دوست اور شراکت دار ہونے کی ہمسایہ سفارت کاری کی پالیسی کو مجسم کر رہے ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور کمبوڈیا کے درمیان مشترکہ ہم نصیب سماج کی تعمیر کو مزید گہرا اور مستحکم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں