فیصل واوڈا

21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،

18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نے امید کی کرن دی ہے۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈانے کہا کہ جماعت کی چوائس خود کروں گا،جماعت مجھے چوائس نہیں کرے گی،کسی سے گورنرشپ کی فرمائش نہیں کی،میرے خلاف پروپیگنڈا ہورہاہے،ابھی کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میں کسی پارٹی کے بغیرخود کوزیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اچھا چہرہ ہیںتاہم عارضی ہیں،پی ڈی ایم کی خواہش پرآنیوالی حکومت12سے17مہینے کی ہوگی، الیکشن کمیشن ہومیوپیتھک ہے،پچھلے الیکشن شفاف نہیں تھے،اگلے بھی شفاف نہیں ہوں گے۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ آرمی چیف اورچیف جسٹس ملک کیلئے اْمید ہیں،پاکستان کوچیف جسٹس سے مایوس نہیں ہوناچاہیے،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،اس میں خاص اورلاڈلوں کیاصل چہرے بے نقاب ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے حوالے سے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نے اْمید کی کرن دی ہے،آرمی چیف کے اقدامات کی وجہ سے ڈالرکی قیمت کم ہوئی،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی کوئی مقبولیت نہیں،پی ڈی ایم کی نفرت کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ہیں جبکہ شیخ رشید سمجھدار آدمی ہیں،ان سے ٹوئٹ کروالیاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مصطفی نوازکھوکھر اور علی محمد خان اچھا چہرہ ہیں ، عمران ریاض خان اپنے مفادات کی جنگ لڑرہاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں