شہبازشریف

نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں پر سفری پابندی لگادی

لندن (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی پر پارٹی رہنماﺅں پرسفری پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 21اکتوبر سے پہلے کوئی رہنما ملک سے باہر نہیں جائے گا، نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، ان کے دورمیں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا، نوازشریف دورمیں بجلی کی پیداوار 12ہزارمیگاواٹ تک پہنچی، ملکی ترقی کی شرح ساڑھے 6فیصد تھی ، نوازشریف اسی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے آرہے ہیں۔

گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کاپروگرام فائنل ہے، اکیس اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے، کارکن فقیدالمثال استقبال اورجشن کی تیاری کریں، انشااللہ پوری قوم ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی،شہبازشریف نے رہنماوں اور کارکنوں پر اکیس اکتوبر سے پہلے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی اور ہدایت کی کہ 21اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفرنہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائزیشن پر دیں،

نوازشریف سے ملاقات کیلئے آنیوالے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئے حلقوں میں وقت دیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، ان کے دورمیں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا، نوازشریف دورمیں بجلی کی پیداوار 12ہزارمیگاواٹ تک پہنچی، ملکی ترقی کی شرح ساڑھے 6فیصد تھی ، نوازشریف اسی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں