ایشین گیمز

19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے پیر کی صبح کوچز کی زیر نگرانی میں باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان شاہینز 29 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں