سکھ کمیونٹی

سکھ کمیونٹی کے کینیڈا و امریکا میں بھارتی مداخلت کیخلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے مظاہرے

اوٹاوا(گلف آن لائن)کینیڈا اور امریکا میں بھارتی مداخلت کے خلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے آزاد خالصتان تحریک کے سکھوں نے مظاہرے کیے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق سکھ کمیونٹی کی جانب سے کینیڈا کے ٹورنٹو اور اوٹاوا جبکہ امریکا میں وینکور اور سان فرانسسکو میں مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرے میں سکھوں نے کینیڈین حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ کینیڈا سے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت، سرجیکل اسٹرائیک کرکے مرکزی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔گرپتونت سنگھ نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتیں بھارت کی ایٹمی دھمکیوں پر غور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں