علی ظفر

علی ظفر نے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کیلئے دھن ترتیب دینا شروع کردی

کراچی (گلف آن لائن)گلوکار علی ظفر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے شائقین کی پر زور فرمائش پر نئے گانے کی دھن ترتیب دینا شروع کردی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شائقین کی فرمائش نے علی ظفر نے ورلڈ کپ کے نئے گانے کی دھن ترتیب دینا شروع کردی۔ سوشل میڈیا پرگلوکار نے دوست و پروڈیوسر علی مصطفی سے ہونیوالی گفتگو کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور بتایا کہ ورلڈ کپ کے نئے گانے کی دھن ترتیب دینا شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی مصطفی پی ایس ایل کے گانے ‘اب کھیل جمے گا’ میں بھی میرے ساتھ تھے۔گلوکار نے کہا ہے کہ اب مجھے اچھے گرافکس اور مناظر کی ضرورت ہے، اس میں شائقین کرکٹ اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مختلف گرافکس اور مناظر مجھے بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آپ اے آئی کی مدد لے سکتے ہیں، بس شرط ہے کہ یہ تمام مناظر اور گرافکس جدید اور منفرد ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں