بائیڈن

یوکرین کیلئے امریکی حمایت روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے،بائیڈن

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اتحادیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت یوکرین کیلئے امریکہ کی مدد جاری رہے گی، کانگریس کھیلنا بند کردے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں ریمارکس دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیاکہ جلد سے جلد امدادی پیکج پر بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت ہے لیکن زیادہ نہیں، ہم کسی بھی صورت میں یوکرین کیلئے امریکہ کی حمایت کو روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے،

ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی اکثریت یوکرین کی مدد کرنے کی حمایت کرتے ہیں ، کانگریس کھیلنا بند کرے اور امداد کے اس عمل کو آگے بڑھنے دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں