تعلیمی بورڈ فیصل آباد

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا ابہام کے حامل طلباوطالبات سے کلاس نہم کا اسلامیات لازمی کا پرچہ

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے ابہام کے حامل طلباوطالبات سے کلاس نہم کا اسلامیات لازمی کا پرچہ دوبارہ لینے کا اعلان کیاہے

اور دوبارہ پیپر دینے کے خواہشمند طلباوطالبات سے آج 7 اکتوبر بروز ہفتہ کو درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادڈاکٹرمحمد جعفر علی کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ امتحان کلاس نہم دوسرا سالانہ 2023 کے سلسلہ میں پرچہ اسلامیات لازمی جو 3 اکتوبر2023 بروز منگل کو منعقد ہوا کے حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ جن امیدواروں کو اسلامیات لازمی کے پرچے کے سلسلہ میں نئے یا پرانے کورس کے بارے میں کوئی ابہام ہے

اور وہ اپنا اسلامیات لازمی کا پرچہ دوبارہ دینا چاہتے ہیں تو وہ اپنی درخواست آج 7 اکتوبر بروز ہفتہ تک دستی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے دفتر میں جمع کروادیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے امیدواران کا دوبارہ پرچہ9 اکتوبر بروز سوموار کو پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں صبح کے وقت(فرسٹ ٹائم)میں لیا جا ئے گا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات ورہنمائی کیلئے بورڈ کی میٹرک امتحانی برانچ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں