بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی تیاریوں پر تحفظات کا اظہار

لاہور (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان آمد پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ن لیگ کے جو لوگ ان کی حکومت میں وزرا تھے وہ نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی آمد پر پینافلیکس لگنے چاہیے تھے اور نہیں تو وال چاکنگ ہی ہوتی، لیکن وہ مزہ نہیں آ رہا، ن لیگ کے سابق وزرا کو مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں