سونے کی قیمتوں میں کمی

مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی(گلف آن لائن)اسرائیل فلسطین کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں مسلسل سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل میں جنگ کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پر بھی اثر انداز ہوئی ہے اور قیمت پھر بڑھنے لگی ہے۔

عالمی منڈی میں منگل کوسونے کی فی اونس کی قیمت میں مزید 9 ڈالر اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں9 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد قیمت 1861 ڈالر پر پہنچ گیا۔ 7 ستمبر سے اب تک سونے کی قیمت میں تقریبا 33 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوچکا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1828 ڈالرسے بڑھ کر 1861 ڈالر فی اونس پرپہنچ گئی ہے

۔پاکستان میں چوبیس قیراط سونے کی قیمت دو لاکھ روپے فی تولہ سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام چوبیس قیراط سونے کی قیمت بھی دولاکھ کی قیب پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی کے زیراثر کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں