وسیم اکرم کا بھارتی مداحوں کو پیغام

ہمیں کریمپ پڑتے تو کہا جاتا پانی میں نمک ڈال کر پی لو،وسیم اکرم

حیدر آباد (گلف آن لائن)سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے میچ کے دوران کریمپس پڑنے سے متعلق بتایا کہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں پاکستانی اننگز کے دوران رضوان کو کریمپس (رگوں میں کھنچاؤ) پڑنا شروع ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا جب رضوان نے دوران بیٹنگ ایک گیند کو اچھل کر کھیلنا چاہا،

اس کے بعد وہ گرگئے اور انہیں ٹانگ کی رگیں کھنچتی محسوس ہوئیں تاہم اس کے باوجود بیٹر کریز پر جمے رہے اور بیٹنگ کرتے رہے یہاں تک کہ سنچری اسکور کی اور پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی۔رضوان کے کریمپس پڑنے کے باوجود شاندار اننگز کھیلنے پر نجی ٹی وی کے شو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاکہ میں شائقین کرکٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کو کریمپ پڑنا بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے،

اگر کسی کھلاڑی کو پتہ چل جائے کہ میری ٹانگ میں کریمپ پڑ رہا ہے اور جب میں ہٹ مارنے جاؤں گا تو مجھے تکلیف ہوگی ایسی صورتحال میں کسی بھی کھلاڑی کی 70 فیصد توجہ کریمپ میں اور 30 فیصد توجہ میچ پر چلی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں