لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری حافظ سکندر ہمایوں کی درخواست پرسماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کر دیئے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ جولائی میں عبوری انتظامی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں رمیز راجا کی جگہ لایا گیا تھا۔