سونے

سونے کی فی تولہ قیمت 1900روپے کم ہوکر دولاکھ 100روپے کی سطح پر آگئی

کراچی(گلف آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر گھٹ کر 1923 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر دولاکھ 100 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے گھٹ کر 171553 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2500 روپے اور فی دس گرام 2143.34 روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں