وسیم اکرم

ورلڈکپ میں صرف پیس کے ذریعے وکٹس نہیں لی جاسکتیں، وسیم اکرم

کراچی (گلف آن لائن)سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں صرف پیس کے ذریعے وکٹس نہیں لی جاسکتیں۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ ان پچز پر صرف پیس سے کام لیں گے تو ٹاپ بیٹرز آپ کو وکٹس نہیں لینے دیں گے، اگر آپ کو فیلڈ کھلی نظر آرہی ہے تو آپ نے ڈاٹ بولز کے ذریعے بیٹرز پر پریشر ڈالنا ہوگا۔

حارث رئوف کی ورلڈکپ کے دوران وکٹس لینے میں دشواری سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ حارث وکٹس لیتے ہیں لیکن حارث کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ رنز دیتا ہے کیونکہ حارث کی بولنگ لینتھ مستقل نہیں ہے، گر آپ بمراہ کی بات کریں تو ان کی بولنگ لینتھ ایک جیسی ہے اور تقریبا ہر گیند اسٹمپ کے درمیان ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میرے خیال میں شاہین بدقسمت رہے ہیں وہ ہر میچ میں وکٹس نہیں لے پارہے تو میرے خیال میں دوسرے بولرز کو بھی وکٹیں لینے چاہئیں جب کہ شاہین پاکستان کے لیے اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کو متعدد انجریز کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلے گھٹنے، پھر انگلی کی چوٹ اور اس سے پہلے انہیں کہنی کی انجری ہوئی، انجری سے آنے کے بعد بولر کو بہترین پرفارمنس دینے میں وقت لگتا ہے، شاہین نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ کی لیکن ان کی لائن اچھی نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں