مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندے آلودہ پانی پی رہے ہیں۔ جس سے غزہ کی پٹی میں صحت کا بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔ جب کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ اپنے دوسرے ہفتے میں مزید خراب ہوتا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق البزم نے وزارت داخلہ کے بیانات میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو اب ریزرو ایندھن ختم ہونے سے خطرہ لاحق ہے۔
اس سے ایک اضافی تباہی آئے گی۔ غزہ کی پٹی میں شمال سے جنوب تک کوئی محفوظ مقام نہیں ہے۔فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بے گھر لوگوں سے بھرے گھروں پر بمباری کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ سب سے زیادہ عام شہریوں کو ہلاک کیا جا سکے۔