بجلی چوری

بجلی چوری پر مزید267کنکشنز منقطع ،28ملزمان گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اورگزشتہ24گھنٹوں میں ریجن بھر میں 267کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،258بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جبکہ 28ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل2،زرعی2،کمرشل15 اور ڈومیسٹک کے248 کنکشنز تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ68ہزار872یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2کروڑ47لاکھ4ہزار681روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق کٹار بند کے علاقے میں کنکشن کو90,000یونٹس پر3,100,000 روپے،محلہ اسلام آباد قصور روڈ کے علاقے میں کنکشن کو17,000یونٹس پر1,725,901روپے،سندر کے علاقے میں 11,500 یونٹس پر1,470,000 روپے اورمصطفی ٹائون کے علاقے میں ایک کنکشن کو2,545یونٹس پر500,000کی رقم چارج کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق43 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک کل 6632ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر19863 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 18888درخواستیں پر ایف آئی آر رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک مجموعی طو رپر 4کروڑ14لاکھ31ہزار660یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک ارب 80کروڑ84لاکھ 47ہزار353روپے بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں