مصطفی نواز کھوکھر

دائروں کے سفر میں سیاست کی ساکھ بچی نہ ہی نظامِ انصاف کی،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ 76 سال سے جاری دائروں کے سفر میں سیاست کی ساکھ بچی نہ ہی نظامِ انصاف کی۔مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہاکہ کل ن لیگ زیرِ عتاب تھی اور پی ٹی آئی منظور نظر، آج ن لیگ منظور نظر ہے اور پی ٹی آئی زیرِ عتاب، یہ دائروں کا سفر ہے جو 76 سال سے جاری ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ اس سفر میں سیاست کی ساکھ بچی نہ ہی نظام انصاف کی، نئے سفر کی ابتدا اس تضاد کو ختم کیے بغیر ممکن نہیں کہ حکمران چننا، حکومت چلانا کس کا کام ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں