لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پنجاب حکومت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اشتہاری حکومت کے اختیار پر کیسے تبصرہ کر سکتا ہے۔
مونس الٰہی کی ٹویٹ پر نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسی طرح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک اشتہاری مجرم حکومت کی اہلیت اور اختیار کے حوالے سے کیسے تبصرہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کا خیال ہے کہ اس سے سزا یافتہ شخص کے حق میں کامیابی ملے گی، بیرون ملک سے ٹویٹ کے بجائے مونس الٰہی کو ہمت دکھا کر واپس آنا چاہیے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی درخواست پر ان سزا معطل کردی تھی ۔جس پر مونس الٰہی نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ نگران پنجاب حکومت سزا یافتہ مجرم کی سزا کیسے معطل کرسکتی ہے۔