نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل سعید ہاشمی نے بتایا کہ یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ سندھ کو ٹرانسفر ہوگیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ملزمان کی حاضری لگوا لیں، جس کی حاضری لگ جائے وہ ملزم بیٹھ جائے اور جو ملزمان نہیں آئے انہیں نوٹس جاری کردیتے ہیں۔ بعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں