واشنگٹن(گلف آن لائن)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پرغزہ میں امریکیوں سمیت یرغمالیوں کو تلاش کرنے اور رہا کرنے کی جاری کوششوں اور موجودہ بحران کے بعد “پائیدار امن کا راستہ” تلاش کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بات چیت میں غزہ چھوڑنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے وائٹ ہائوس نے غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینے اور پٹی سے بہ حفاظت باہر نکلنے کے خواہشمندوں کی مدد کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کیا۔